خواجہ سراؤں کے دو گروپوں میں جھگڑا ،چاقو، ڈنڈے لگنے سے  4  زخمی

خواجہ سراؤں کے دو گروپوں میں جھگڑا ،چاقو، ڈنڈے لگنے سے  4  زخمی

(ویب ڈیسک )  تھانہ سٹی کے ایریا ضیاء شہید کالونی میں خواجہ سراؤں کے دو گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا،چاقواور ڈندے لگنے سے 4خواجہ سراء زخمی ہوگئے۔

ہسپتال میں  طبی امداد کے بعد  تھانہ میں پہنچ کر دونوں گروپوں کی دوبارہ لڑائی ہوگئی پولیس نے انسدادی کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سٹی ہارون آباد کے علاقہ ضیاء شہید کالونی میں رہائش پذیر خواجہ سراء کے دو گروپوں کے مابین وٹس ایپ گروپ میں نازیبا تصاویر شیئرکرنے پر جھگڑا ہوگیا۔

ڈنڈے اور چاقو کے وار سے 4خواجہ سراء زخمی ہوگئے، زخمیوں میں میڈم مہک،میڈم لو(love)،میڈم پارو اور میڈم عروہ شامل ہیں۔زخمی خواجہ سراء  اپنی مدد آپ کے  تحت اپنی مرہم پٹی کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔

 بعدازاں دونوں گروپ قانونی کاروائی کے لیے تھانہ سٹی پہنچے جہاں ان دونوں گروپوں کے مابین دوبارہ لڑائی ہوگئی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ماجد اقبال نے انسدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا۔

Watch Live Public News