دبئی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر، محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پر چھکا مارنے کے بعد پوری دنیا میں تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، تاہم اب انہوں نے خود اس کی وجہ بتا دی ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پر چھکا مار دیا تھا، جس پر کرکٹ کے کھیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور شائقین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ https://twitter.com/ShakirAbbasi22/status/1460194726267740162?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460194726267740162%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F269587- تاہم اب اس ڈیڈ بال پر چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر کا بھی انوکھا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف سے جب آسٹریلوی بلے باز سے اس حرکت بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا انوکھا جواب دیا۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بائولر کی دو ٹھپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی ہی نہیں تھی۔ کیونکہ محمد حفیظ نے خود ایسی گیند کرائی وہ دیکھنا چاہ رہے تھے کہ میں اس کا کیا کرتا ہوں۔ https://twitter.com/SportASmile/status/1458839017496088579?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458839017496088579%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1172421 تاہم اگر کرکٹ قوانین کی بات کی جائے تو ڈیوڈ وارنر کا یہ عمل غیر قانونی نہیں تھا لیکن بلے باز عام طور پر اس قسم کی گیند پر کو نہیں کھیلتے کیونکہ اس قسم کی حرکت سپورٹس مین سپرٹ کیخلاف تصور کی جاتی ہے۔ https://twitter.com/GautamGambhir/status/1458865037351682051?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458865037351682051%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1172421 انڈیا کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تھا وارنر کو اس طرح کا کھیل پیش کرنے پر شرم آنی چاہیے۔ شین وارن اور رکی پونٹنگ ویسے تو سپورٹس مین سپرٹ کی بات کرتے ہیں اب وہ اس پر بھی کچھ کہیں گے؟