آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے گلوبل ٹور کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے گلوبل ٹور کا اعلان کردیا
کیپشن: آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے گلوبل ٹور کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ٹور کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی ٹور 16 نومبر سے25 نومبر تک پاکستان میں جاری رہے گی۔

انٹرنینشل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول  جاری کر دیا۔ شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا اور ٹرافی کا ٹورشروع بھی کر دیا گیا۔25 نومبر تک  ٹرافی پاکستان میں رہے گی جہاں انہیں مختلف شہروں میں لے جایا جائےگا۔ 

اسلام آباد میں  دامن کوہ فیصل مسجد اور پاکستان مانومنٹ سمیت ٹرافی کو اسکول کالجز اور مختلف سائٹس پر لیجایا جائے گا۔17 نومبر کو ٹرافی ٹیکسلا اور خانپور جبکہ 18 نومبر کو ٹرافی ٹور ایبٹ آباد میں ہوگا۔ 

19 نومبر کو ٹرافی مری میں لیجائی جائے گی۔20 نومبر کو نتھیا گلی جبکہ 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہوگا۔

آئی سی سی چیمپئیمز  ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی۔ پاکستان کے بعد ٹرافی 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں ٹرافی ٹور ہوگا۔ 10 سے 13 دسمبر بنگلہ دیش،15 سے 22 دسمبر ساؤتھ افریقہ،25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ٹرافی ٹور ہو گا۔ 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ ،،12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری انڈیا میں ٹرافی ٹور ہو گا۔ 

آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔