ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کر لیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی،آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے تحریری طور پر تمام وجوہات بیان کرنے کا کہہ دیا،آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت کو پاکستان نہ جانے ٹھوس وجوہات دینا ہوں گے،آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر انڈیا بارے حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔ پاکستان نہ جانے کی وجوہات جائز نہ ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انڈیا نہ مانا تو چمپئینز ٹرافی میں 9ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے،بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔