دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا دیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا دیا
کیپشن: دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 13 رنز سے ہرادیا۔اس کے ساتھ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی نمایاں برتری بھی حاصل کرلی ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان نے ابتدائی دس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے۔ 

پاکستان ٹیم کو دوسرے ہی اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ جب اسٹار بلے باز بابراعظم تین رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تیسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان محمد رضوان 16 اور نائب کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے۔ جس میں اوپننگ پر آنے والے میتھو اور جیک فریزر نے پاکستانی باؤلرز کی دھنائی شروع کر دی لیکن جیک فریزر 9 گیندوں پر 20 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد آنے والے جوش انگلیسز بھی حارث رؤف کی گیند کا نشانہ بنے اور صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ میتھیو 17 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ گلین میکسویل 21 مارکس سٹونس 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ٹم ڈیوڈ 18 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند کا نشانہ بنے اور پویلین لوٹ گئے۔ زیویر بارٹلیٹ 5 رنز پر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سفیان آفریدی نے 2 اور عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزداہ فرحان، عثمان خان سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ، حارث رؤف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ اور سفیان مقیم بھی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News