پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپیئن شپ میں 8 کانسی کے تمغے جیت لئے

پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپیئن شپ میں 8 کانسی کے تمغے جیت لئے
ابوظہبی ( پبلک نیوز) پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپیئن شپ میں آٹھ کانسی کے تمغے جیت لئے۔ پاکستانی مرد و خواتین ایتھلیٹس نے ڈبلز شو ویمین او اور مکسڈ ڈبلز ڈو او سسٹم میں برانز میڈلز پاکستان کے نام کئے۔ پاکستان کے آٹھ ایتھلیٹس محمد عمار، ابو ہریرہ ، محمد علی راشد ، دلاور خان سننان، اسراء وسیم خان، کائنات عارف، فاطمہ خان اور ضیاد منیر نے شرکت کی۔ محمد عمار، ابو ہریرہ، اور محمد علی راشد، دلاور خان سننان کی جوڑی نے شو مین اور ڈو او سسٹم میں برانز میڈل جیتا۔ اسراء وسیم خان اور کائنات عارف نے شو ویمین اور ڈو او سسٹم میں برانز میڈل حاصل کیا۔ ابو ہریرہ نے کائنات عارف کیساتھ ڈو او مکسڈ ڈبلز میں برانز میڈل پاکستان کے نام کیا۔ دلاور خان سننان نے اسراء وسیم کیساتھ ڈو او سسٹم میں کانسی کا تمغہ سینے پر سجایا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔