چہلم حضرت امام حسینؑ، سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

چہلم حضرت امام حسینؑ، سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری اورخواتین بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔ نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق حیدر آباد ،میر پور خاص،شہید بینظیر آباد،سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ہوگا ،پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر لگائی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق جمعہ 19 اور ہفتہ 20 صفر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق کراچی کے چار اضلاع شرقی، غربی، کیماڑی اور وسطی میں ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔