چیئرمین عمران خان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان چوہدری جہانزیب نے ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب چیئرمین عمران خان سے قومی وطن پارٹی کے بابر علی خان مہمند کی بنی گالہ میں ملاقات۔ ملاقات کے دوران بابر علی خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے وہاڑی نسیم مہدی شاہ اور ان کے بیٹے سلمان مہدی شاہ نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی- pic.twitter.com/gs6b4Vv9vb
— PTI (@PTIofficial) September 16, 2022
پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کی بڑی وکٹیں گرا دیں، اہم رہنماؤں کا پی ٹیآئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے. پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے وہاڑی نسیم مہدی شاہ اور ان کے بیٹے سلمان مہدی شاہ نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی-