ایشیاکپ،سری لنکا کا اہم کھلاڑی بھارت کیخلاف فائنل سے باہر ہوگئے

ایشیاکپ،سری لنکا کا اہم کھلاڑی بھارت کیخلاف فائنل سے باہر ہوگئے
سری لنکا کا اہم بولر انجری کے سبب فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ بھارت کے خلاف فائنل سے باہر ہو گئے۔مہیش ٹھیکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔ لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ مہیش ٹھیکشانہ کی جگہ سہان ارچشیگھے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل کل یعنی 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔