لاہور میں کل ہونےوالےمیٹرک کےپرچے ملتوی،ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور میں کل ہونےوالےمیٹرک کےپرچے ملتوی،ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری
کیپشن: لاہور میں کل ہونےوالےمیٹرک کےپرچے ملتوی،ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عید میلا دالنبی ﷺ (12 ربیع الاول) کی تعطیل کے باعث لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 17 ستمبر بروز منگل کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی،اس سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والے ایجوکیشن، القرآن درس نظامی، جیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ہسٹری آف پاکستان، ہسٹری آف اسلام/مسلمان، خوراک اور غذا کے پرچے بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کے پیپرز اب 19 ستمبر بروز جمعرات کو ہوں گے۔

Watch Live Public News