کار ساز حادثے میں ملوث ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں دائر

کار ساز حادثے میں ملوث ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں دائر
کیپشن: کار ساز حادثے میں ملوث ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں دائر

ویب ڈیسک: کراچی میں کار ساز حادثے میں ملوث ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اورجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کرچکے ہیں، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہوگی۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جبکہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News