عالمی اسکواش فیڈریشن: جنرل میٹنگ اور کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد ہو گا

عالمی اسکواش فیڈریشن: جنرل میٹنگ اور کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد ہو گا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عالمی اسکواش فیڈریشن کی 51ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس2021 کا پاکستان میں انعقاد ہو گا۔ سالانہ اے جی ایم کا انعقاد 24 تا 28 نومبر اسلام آباد میں ہو گا۔صدر عالمی اسکواش فیڈریشن زینا وولڈریج نے کہا اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا بہت اہم مقام ہے۔ ائیر مارشل عامر مسعود نے کہا اے جی ایم کیلئے پاکستان کا انتخاب اسکواش کیلئے پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف ہے، پاکستان میں اسکواش کے کھیل کو بین الاقوامی طور پر پزیرائی ملے گی،

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی ایس ایف مئی میں مردوں اور خواتین کے لئے چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منعقد کرے گی، اگست میں مردوں اور خواتین کے لئے انفرادی ایشین چیمپئین شپ کے انعقاد کا ارادہ بھی ہے، ایونٹس پاک فضائیہ، سیرینا ہوٹل، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور کامبیکس سپورٹس کے تعاون سے ہوں گے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔