دنیا میں طویل اور مختصر دورانیہ کا روزہ کس کس ملک ہوتا ہے؟

دنیا میں طویل اور مختصر دورانیہ کا روزہ کس کس ملک ہوتا ہے؟

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک کے روزے رکھ رہے ہیں۔ پاکستان میں روزہ 14 گھنٹے سے زائدہ دورانیہ کا ہے۔ لیکن دنیا میں ایسے ممالک بھی موجود ہیں جہاں تقریباً 23 گھنٹوں کا روزہ بھی ہوتا ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز پر جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سب سے طول دورانیہ کا روزہ فن لینڈ میں ہوتا ہے جس کا 23 گھنٹے اور 5 منٹ بنتا ہے۔ فن لینڈ کے ساتھ سویڈن اور ناروے اس میں بالترتیب بعد میں آتے ہیں۔ اس کے بعد روس کا نمبر آتا ہے جہاں پر روزنہ کا دورانیہ پونے 21 گھنٹے ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ممالک میں آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں پر سب سے مختصر دورانیہ کا روزہ رکھا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 59 منٹ کا روزہ ہے۔ ارجنٹائن میں 12 گھنٹے اور 23 منٹ کا روزہ ہوتا ہے جبکہ چلی میں 12 گھنٹے اور 41 منٹ کا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔