”سلیکٹڈ حکومت معاشی خودمختاری داؤ پر لگا رہی ہے “

”سلیکٹڈ حکومت معاشی خودمختاری داؤ پر لگا رہی ہے “

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ مسئلہ کابینہ میں نہیں بلکہ کابینہ کے نااہل سربراہ میں ہے۔ سلیکٹڈ حکومت ملک کی معاشی خودمختاری داؤ پر لگا رہی ہے۔

حالیہ کابینہ میں ردوبدل پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی نااہلیت کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ عوام معاشی اور سکیورٹی اعتبار سے خود کو غیرمحفوظ محسوس کر ہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو کسی صورت بھی آئی ایم ایف کے حوالے ہونے نہیں دینگے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے اپنی سیاست کی خاطر انتہاپسندی کو فروغ دیا اور آج ہم اسکا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ پاکستان کو مزید خطرات سے بچانے کے لیئے عمران نیازی کی نااہل حکومت کو ہٹانا ضروری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔