لاہور (پبلک نیوز) کالعدم تحریک لبیک پرپابندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت، سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی کی جائیداد منجمد،نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔سربراہ کالعدم تنظیم سعدرضوی کانام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست شیڈول 4میں شامل کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کانام شیڈول 4 میں شامل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا شناخی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا.نوٹیفکیشن کے مطابق سربراہ کالعدم تنظیم سعد رضوی کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ سعد رضوی کسی قسم کی جائیداد کی خریدوفروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔ نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کےانچارج کوجمع کرواناہو گا۔ مستقل رہائش گاہ سےکہیں اورجانےپر متعلقہ تھانےسے پیشگی اجازت لیناہو گی۔ سعد رضوی کو کہاں جانا ہے کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیلات دینا ہوں گی۔