رمیز راجا کو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جانا چاہیے،عاقب جاوید

رمیز راجا کو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جانا چاہیے،عاقب جاوید
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔ سابق کرکٹر عاقب جاوید نے حال ہی میں ایک بیان میں رمیز راجا کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کرایک اچھے انداز سے رخصت ہو جائیں۔ ان کا کہناتھا کہ کرکٹر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایڈمنسٹریشن پاور ہونی چاہیے۔ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چیئرمین چلتا رہے، جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کر رہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چیئرمین (پی سی بی) بننے کے امکانات ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ادوار میں کام بھی اچھے کیے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔