صدر مملکت کی گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید

صدر مملکت کی گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حال ہی میں منتخب ہونے والے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کر دی. تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے. ٹوئٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا. ترجما ن پاکستان مسلم لیگ ن مریم اونگزیب نے ایک بیان میں کہاگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کیا، گورنر پنجاب کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے. بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہوناتھا، کل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ارکان پرتشدد کیاگیا، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتاہوں، دیکھنے کی ضرورت ہےکہ کن لوگوں کو اقتداردیا جا رہا ہے،جس کے پاس اکثریت ہوتی ہےوہ تحمل سے کام لیتاہے. عمرسرفراز چیمہ نے کہا (ن)میں سے (ش)نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن متنازعہ ہوگیاہے، میں نے آئین وقانون کی پاسداری کا حلف لیاہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن عدالتی حکم کے مطابق نہیں کرایاگیا، کل ارکان پارلیمنٹ پرحملہ کیاگیا، غنڈوں کو بلاکرہنگامہ آرائی کرائی گئی، غیرآئینی کام کو آئینی قرارنہیں دیاجاسکتا، وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری موخر کی گئی ہے، رپورٹ پر رائے آنے تک حلف نہیں لے سکتا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔