عوام پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

عوام پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئی
اسلام آباد: وفاقی حکومت عوام سے پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کتنا ٹیکس لیتی ہے، اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل پرلیوی کی مد میں50،50 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے، لیوی کے بغیر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت217 روپے ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پرفریڈ مارجن 2.26 روپے لیا جاتا ہے، پیٹرول پر ڈسٹری بیوشن مارجن 6 روپے فی لیٹرہے، پیٹرول پر ڈیلرز مارجن کی مد میں 7روپے فی لیٹر ٹیکس عائد ہے۔ دستاویزات کے مطابق ڈیزل کی اصل قیمت 234 روپے فی لیٹرہے، ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹرلیوی عائد ہے۔ ڈیزل پرفی لیٹرڈسٹری بیوشن مارجن 6.32روپے ہے، ڈیزل پر ڈیلرزمارجن 7روپے لیا جاتا ہے۔ دو روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا اعلان کیا تھا. وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے پیڑول کی قیمت میں 10 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا. وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مختصر پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت گزشتہ پندرہواڑے پر برقرار رہےگیں جبکہ پیڑول 10 روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ ن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 282 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 78 پیسے کا اضافہ،نئی قیمت 186 روپے 07 پیسے مقرر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے فی لیٹر برقرار جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔