بٹ کوائن مارکیٹ کریش ہونے کے بعد بھی سنبھل نہ سکی، کتنا نقصان ہوا؟

بٹ کوائن مارکیٹ کریش ہونے کے بعد بھی سنبھل نہ سکی، کتنا نقصان ہوا؟
کیپشن: The Bitcoin market did not recover after the crash, how much was lost?

ویب ڈیسک: بٹ کوائن کی مارکیٹ کریش ہونے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، رواں ہفتے قیمت آدھی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بٹ کوائن  11فیصد تک گرچکا ہے، کرنسی کو ہفتہ وار پل بیک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخر میں مشرق وسطی میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کے درمیان حال ہی میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں تیزی سے کمی شروع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نمایاں کمی کے ساتھ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

مارکیٹ کی معروف کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن پچھلے دن کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد تک نیچے آچکی ہے، کرنسی کو 11فیصد سے زیادہ کی ہفتہ وار واپسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور رواں ہفتے کے آخری دن جمعہ، 19 اپریل کوآدھی قیمت تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کرپٹو کرنسی کے ماہرین کے مطابق کرپٹو کرنسی دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہوگی، اس سے قبل بھی کئی بار کرنسی گراوٹ کا شکار رہی ہے اور نصف سے بھی زیادہ مندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران اور اسرائیل تنازع کے باعث مارکیٹ کو مندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔