ویب ڈیسک: سونا ایک مرتبہ پھر آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں غریب کی پہنچ سے صرف دور نہیں بلکہ بہت دور ہوگیا۔ فی تولہ سونا کی قیمت میں بڑے اضافے نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملکی تاریخ میں فی تولہ سونا پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
فی تولہ سونے کے نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1887 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2412 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
تاہم چاندی کی قیمت میں 130 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 2 ہزار 780 روپے ہوگئی ہے۔