بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

مظفر آباد(پبلک نیوز)‌ بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہو گئے. سلطان محمود چوہدری کو 34 ووٹ ملے.

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے آزاد کشمیر کی صدارت کے امیدوار اور سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہو گئے۔ نو منتخب صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری 24 اگست کو حلف اٹھائیں گے. سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے 28 ویں صدر ہیں انہیں 34 ووٹ ملے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید 16 حاصل کر سکے.

نومنتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی  قیادت اور وزیر اعظم پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا پروپیگنڈا کرنے والے ناکام ہوں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ماضی میں صدر کے منصب سے خاطر خواہ کام نہیں لیا جا سکا تاہم میں بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کروں گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔