ملالہ نے افغان پناہ گزینوں کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

ملالہ نے افغان پناہ گزینوں کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا
برمنگھم (ویب ڈیسک ) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں امن و امان کیلئے امریکی صدر سے مدد کی اپیل کر دی، امریکی صدر کو افغانی عوام کے حقوق کیلئے بہت کچھ کرنا ہو گا، انہیں جرات مندانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش میں مبتلا ہوں، خاص طور پر افغانستان میں موجود خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کے حوالے سے بہت فکر مند ہوں، میری افغانستان میں چند انسانی حقوق کی علمبردار خواتین سے بات ہوئی ہے، وہ بھی بہت تشویش میں مبتلا ہیں اور غیر یقینی کا شکار ہیں کہ اب ان کی زندگی کیسی ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی عالمی رہنماؤں سے رابطے کی کوشش کر رہی ہوں، اس وقت یہ دنیا کے ہر ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کی سرحدیں افغان عوام کیلئے کھولیں، میں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی خط لکھا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی سرحدیں کھو دیں۔

Watch Live Public News