پاکستان اور برطانیہ میں مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور برطانیہ میں مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پا گیا۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے ملزموں کو حکومت کے حوالے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے میں نے اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ غیر ملکی مجرموں اور امیگریشن کے مجرموں کو برطانیہ سے پاکستان واپس کرنے کے لیے نئے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک سے سزا یافتہ مجرموں کو واپس بھیجا جا سکے گا۔ ان مجرموں کو اپنے اپنے ملک واپس لایا جا سکے گا جنہیں متعلقہ عدالتوں سے سزا سنائی گئی ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔