نگران وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

نگران وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنی کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہیں، کابینہ میں کون کون شامل ہوگا متوقع نام سامنے آگئے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہیں، نگران وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے، ممکنہ نگران وزراء میں جلیل عباس جیلانی، سید محمد علی، سرفراز بگٹی، ڈاکٹر شمشاد اختر، گوہراعجاز اور تابش گوہر شامل ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیرخزانہ، سرفراز بگٹی کو وزیرداخلہ اور جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تمام شخصیات کی پروفائل کا خود جائزہ لیا ہے، نگران وفاقی کابینہ ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔