بین الاقوامی فلائٹ میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر سابق ماڈل عارف علی گرفتار

بین الاقوامی فلائٹ میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر سابق ماڈل عارف علی گرفتار
سڈنی: سڈنی سے کوالالمپور جانے والی بین الاقوامی فلائٹ میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر آسٹریلین پولیس نے 45 سالہ سابق پاکستانی ماڈل محمد عارف علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہاز میں بم کی جھوٹی افواہ پھیلا کر جہاز واپس سڈنی ائیرپورٹ پلٹنے پر مجبور کرنے والے سابق پاکستانی ماڈل ابرار الحق کے مشہور گانے ’پریتو‘ میں ماڈلنگ کے علاوہ جواد بشیر کی ہدایات میں بننے والے ایک سٹ کام ’کالج جینز‘ میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔ آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عارف علی نے جہاز میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیگ میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے، جس کے بعد جہاز کو واپس سڈنی لینڈ کرانے کے بعد انہیں جھوٹی افواہ اور جہاز کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔