ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز
وفاقی دارالحکومت کے بعد پاکستان بھر میں تمام پاسپورٹ دفاتر سے بھی ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کردیاگیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹ کے اجراء کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نیا فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس پہلے کےحساب سے ہی وصول کی جائے گی۔ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے 36 صفحات کی نارمل فیس 9 ہزار روپے ہے، 36 صفحات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو اور ارجنٹ کے لیے22 ہزار 5 سو روپےفیس ہے۔ شیڈول کے مطابق، 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16ہزار 5 سو اور ارجنٹ کے لیے27 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ 72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کے لیے فیس 40 ہزار 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔