لاہور میں 34 الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع

لاہور میں 34 الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع
لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں 34 الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے کہا کہ ماحول دوست الیکٹرک بسیں جلد سڑکوں پر نظرآئیں گی۔ حکومت پنجاب لاہور میں الیکٹرک بسوں کا پائلٹ پراجیکٹ جلد شروع کرنے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 3 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے الیکٹرک بسوں کا منصوبہ مختلف اضلاع میں مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ ابتدائی طور پر 34 الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلائی جائیں گی اور منصوبے کو صوبائی سطح پر لے جایا جائے گا۔ ابراہیم مرادنے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کیلئے ماحول دوست منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا ہو گا کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیاں و آلودگی دورِ حاضر کے سب سے بڑے چیلنج ہیں۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں۔ دورِ جدید میں ٹیکنالوجی اور جدت کے جامع استعمال سے شفافیت کا عمل یقینی بنایا جا سکتا ہے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے انتظامی امْور آسان بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اجلاس میں سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد، سیکریٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل مانگٹ و دیگر شریک تھے۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔