ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ زیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے، بزنس سیکٹر کے لوگ مصالحتی فورم سے رجوع کریں۔
تفصیلات کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں کارپوریٹ سیکٹر کے مسائل ثالثی فورم پر حل ہوتے ہیں، ہمیں معیشت پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری آسکتی ہے، بی آر آئی ایک اچھا موقع ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے، پاکستانی کاروباری برادری کو اس کیلئے خود کو تیار کرنا چاہئے۔