9 مئی مقدمات کی تفتیش میں آج بشریٰ بی بی کو پیش نہیں کیا جاسکا

9 مئی مقدمات کی تفتیش میں آج بشریٰ بی بی کو پیش نہیں کیا جاسکا
کیپشن: 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں آج بشریٰ بی بی کو پیش نہیں کیا جاسکا

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اور جسمانی ریمانڈ کی سماعت کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے اے ٹی سی جج کو خط لکھ دیا۔

خط میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں آج سماعت ممکن نہیں، جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کی سماعت بھی ہونی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا۔

وکلاء صفائی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے سامنے سپرنٹنڈنٹ جیل کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ 

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

اے ٹی سی نے آج بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت مقرر کی تھی۔

Watch Live Public News