ویڈیو؛ مینارِپاکستان پر عائشہ اکرم کیساتھ بدسلوکی جیسا ایک اور واقعہ

ویڈیو؛ مینارِپاکستان پر عائشہ اکرم کیساتھ بدسلوکی جیسا ایک اور واقعہ
کیپشن: Islamabad, Independence Day
سورس: Facebook

ویب ڈیسک(محمدساجد) اسلام آباد میں 14 اگست کو اپنے بھائی کے ہمراہ آئی لڑکی کو پارک میں اوباش افراد کی جانب سے سرعام ہراساں کیا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر  گردش کررہی ہے۔   

تفصیلات کےمطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بھائی کے ہمراہ آنے والی لڑکی کا تعاقب اوباش لڑکے کررہے ہیں اور مسلسل طرح طرح کے غیرمناسب جملے کس رہے ہیں جبکہ باجے بھی بجا رہے ہیں، پارک میں موجود دیگر لوگ یہ سب تماشا دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے کچھ لڑکوں نے قومی پرچم کے ساتھ پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی اٹھایا ہوا ہے، صبرکا پیمانہ لبریز ہونے پر لڑکی نے چلاتے ہوئے اوباش لڑکوں کو کچھ کہا اور وہاں سے بحفاظت اپنے بھائی کے ساتھ چلی گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر عائشہ اکرم کو سیکڑوں لوگوں نے ہراساں کیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عائشہ اکرم نے مقدمہ درج کرایا تھا اور 400 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا، پولیس نے واقعے کی وڈیو کے ذریعے 160 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا۔
 


 
 
 

Watch Live Public News