نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی) نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک ہوئے۔این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیشنل کمانڈ این آپریشن کنٹرول کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ علاقے مستثنیٰ ہوں گے جہاں دھند اور موسم کی شدت زیادہ ہے، فیصلے کا مقصد طلبا کی زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسی نیشن کرنا ہے۔این سی او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن جلد از جلد کرائیں، لاکھوں طلبہ کی ویکسی نیشن باقی ہے، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بچے انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔