وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے جنید صفدر کی شادی کی تقریباب میں پہنے گئے کپٹروں پر تبصرہ کرتے ہوئے بڑا الزام عائد کر دیا.
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ویسے شریف فیملی تو اپنے قریبی لوگوں کو بھی غلاموں کا درجہ دئیے ہوئے ہیں۔ خود تو ہندوستانی اور پاکستانی مہنگے درزیوں سے تیار شدہ کروڑوں روپے کے جوڑے اور ہماری بہن مریم اورنگزیب کے لئے پرانے کپڑے، ان کے ساتھ یہ سلوک کسی صورت درست نہیں۔
شہباز گل نے یہ تبصرہ نجی ویب سائٹ کی ایک خبر پر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم اورنگزیب نے جنید صفدر کی شادی پر مریم نواز کے پرانے کپڑے پہنے.
Mariyam nawaz apni utran mariyam aurangzaib ko deti hy???? pic.twitter.com/hkmO14PwsS
— Tehreem Malik (@Reem_arkable) December 15, 2021