موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ سکول 23 دسمبر سے6 جنوری 2022 تک بند رہیں گے۔ صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ ‏ 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ وطالبات کورونا ویکسین لگوائیں۔ اس سے قبل 14 دسمبر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‏محکمہ تعلیم کے وفاقی اور ‏صوبائی سیکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 25دسمبر سے5 جنوری تک کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے تاہم ‏‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائے گا۔ یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول ‏‏و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی ‏‏سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔