شاہین شاہ آفریدی کس فٹبالر کے مداح نکلے ؟

شاہین شاہ آفریدی کس فٹبالر کے مداح نکلے ؟
پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں مداحوں کا پیار حاصل کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی خود ہی ایک فٹبالر کے مداح نکلے۔ ارجنٹینا کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو دونوں ہی کھلاڑیوں کا شمار دنیا کے شاندار اور عظیم فٹبالرز میں ہوتا ہے تاہم شاہین میسی کے مداح نکلے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے اس بات کا انکشاف پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کے موقع پر کیا ہے۔
صحافی کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے میسی اور رونالڈو میں سے لیونل میسی پسند ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ 18 دسمبر اتوار کو ہونے والے فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں میسی کی ٹیم جیتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔