غزی کی ٹیلی کام فرم کے مطابق غزہ میں فون اور انٹرنیٹ سروسز جزورہ طور پر بحال کردی گئیں ہیں ۔ غزہ کی مرکزی ٹیلی کام کمپنی کا کہنا ہے کہ تازہ ترین سروس میں رکاوٹ کے بعد محصور فلسطینی علاقے کے وسط اور جنوب میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بتدریج بحال کر دی گئی ہیں۔ پالٹیل نے کہا کہ ٹیلی کام سروسز کی بتدریج بحالی کردی گئی ہے، ہماری فیلڈ ٹیمیں گزشتہ دنوں متعدد کوششوں کے بعد اہم تباہ شدہ جگہ تک پہنچنے اور مرمت کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں ۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ کی پٹی میں یہ چھٹا مواصلاتی بلیک آؤٹ تھا۔