حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

کراچی (پبلک نیوز) قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج، مقدمہ نمبر 48/2021میمن گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں اور مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے اور حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کے تین سیکیورٹی گارڈ رمضان، غلام مصطیٰ حفیظ اور محمود کے خلاف بھی تین مقدمات درج ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔