شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان: سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کے ذریعے 3 دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پردہشتگروں کے مشتبہ ٹھکانوں پرآپریشن کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن میں علیم خان گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگرد سیکورٹی فورسز پرحملے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔