"سینیٹ الیکشن میں وزراء حفیظ شیخ کی جیت یقینی بنائیں"

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات پر ایک گھنٹہ طویل بحث ہوئی۔ وزرا کا گفتگو میں کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پہلے بھی نااہل ہو چکے،سزا یافتہ ہیں۔ حفیظ شیخ کے مقابلے میں ایسا امیدوار آیا جو پہلے نااہلی کی سزا کاٹ چکا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کے لیے وزرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزراء نے تجویز دی کہ ہر حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کے لیے رابطے کرے۔ ہر وزیر نے تعلقات کی بنا پر ووٹ مانگنے کی ذمہ داری لے لی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزرا حکومتی امیدواروں کے لیے سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں عبوری اضافہ کی اکثریت نے بھرپور مخالفت کی۔ شیخ رشید سمیت بعض کابینہ ارکان عبوری اضافہ کے حق میں ڈٹ گئے۔ 21 سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی بجٹ میں تنخواہ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں نئے سول سروس ایکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ سخت سزا کا قانون آرہا ہے۔ 20 گریڈ سے اوپر کے افسران کو کرپشن پر نوکری اے ہاتھ دھونا پڑیِں گے۔

کابینہ کی جانب سے اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے قانون سازی کی ڈیڈلائن مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اووسیز میرے دل کے قریب ہیں، دیار غیر میں بھی پاکستان کے لئے بہت کچھ کررہے ہیں۔ انتخابات میں اوورسیز کو شامل ہونے کا فوری موقع دینا چاہیے۔ اوورسیز پاکستان کا سرمایہ ہے، ان کے لیے مزید بہت کچھ کر رہے ہیں۔ اعظم سواتی نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور صدر سے ملاقات کے لیے بعد ڈیڈ لائن دیں گے۔

جبری گمشدگی کے معاملے پر بھی کابینہ میں بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ایک بھی جبری گمشدگی نہیں ہوئی۔ وزیراعظم کی جانب سے جبری گمشدگی کے لیے فوری قانون لانے کا حکم بھی دیا گیا۔ وزیراعظم نے جنسی درندگی روکنے کے لیے بل منظور کرنے کا حکم بھی دیا۔

ایئرپورٹ سے اسلام آباد میٹرومنصوبہ پر کابینہ میں بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔ شیخ رشید نے کہا کہ این ایچ اے سے بات کر کے آئندہ ہفتے رپورٹ پیش کروں گا۔ وزیر ریلوے نے ریلوے کو بزنس ماڈل بنانے کے لیے کابینہ سے تجاویز مانگ لیں۔

اعظم سواتی نے بریفنگ دی کہ پچھلے دور حکومت میں 1.2 ٹریلن کا نقصان ہوا۔ پی ایس ڈی پی کا منصوبہ بھی حکومتی نقصان ہے۔ شاندار کارکردگی والوں کے لیے ایوارڈ کی پالیسی لائی جائے۔

کابینہ نے معمول کے ایجنڈا آئیٹمز کی بھی منظوری دے دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔