بل گیٹس کا دورہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات

بل گیٹس کا دورہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس اپنے پہلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو سے متعلق اقدامات، کورونا کے اوپر این سی او سی کی کارکردگی اور احساس پروگرام جیسے منصوبوں کو بھرپور سراہا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم ایشوز پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بِل گیٹس اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ان کا پاکستان کا یہ دورہ ایک روز کیلئے ہوگا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس موذی بیماری کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اپنا عزم کو دہرایا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری ویکسی نیشن کی کامیاب مہم کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ گذشتہ ماہ 20 جنوری کو وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے شراکت داری کے مقاصد کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان گفتگو کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس اور پولیو کی روک تھام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1494227541451804673?s=20&t=9rnnmJ7gVNpAucEJKW1cEw وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کورونا وائرس کے چیلنج کے باوجود پولیو کے خاتمے کی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ عمران خان بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے غربت کے خاتمے، امراض اور دنیا میں عدم مساوات کے خاتمے کے لیے کام کو سراہا اور پاکستان میں اسے کام کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں تیزی سے کمی کے ساتھ مثبت پی رفت جاری ہے اور گذشتہ سال صرف ایک پولیو کیس ریکارڈ ہوا۔

Watch Live Public News