بھارتی اداکار پردیپ کے آر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی اداکار پردیپ کے آر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ممبئی: بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار کوٹیم پردیپ المعروف پردیپ کے آر 61 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی اور انہوں نے آج صبح 4 بج کر 15 منٹ پر زندگی کی آخری سانس لی۔

ادکار پردیپ نے 2001 میں شوبز انڈسٹری میں بطور جونیئر آرٹسٹ قدم رکھا تھا بعد ازاں انہیں مزاحیہ اداکار کے طور پر شہرت ملی۔ انہوں نے کئی ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکار پردیپ مزاح کے ساتھ بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ ملیالم فلم انڈسٹری کے فنکار اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

Watch Live Public News