بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو ایشیا کپ میں اپنے میچز یواےای میں کھیلنے کی تجویز دے دی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایشیا کا میزبان ہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے فائنل میں پہنچے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہی ہوگا ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آپشن دے دیا ہے جس پر فیصلہ اب پی سی بی کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے حتمی شیڈول سے متعلق فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا.