ویب ڈیسک: فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں دوسری جماعت کے معصوم طالب علم ابان کے قتل کا معاملہ،15 سالہ سفاک قاتل پھوپھی زاد بھائی ابان کو کیسے ساتھ لے کر گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں ابان کو سفیان کا ہاتھ پکڑ کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے،دونوں مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے ہسپتال تک پہنچے، ابان نے راستے میں کہیں سفیان کا ہاتھ نہیں چھوڑا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کی عقبی گلیوں سے ہوتے ہوئے دونوں پارک تک پہنچے، قاتل اور مقتول کو پارک میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،ملزم سفیان کے مطابق وہ گلیوں اور پارک سے ہوتا ہوا دھوبی گھاٹ پہنچا تھا۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-17/news-1708150103-6302.mp4
یاد رہے کہ فیڈرل بی ایریا میں سات سالہ بچے آبان کا قاتل پکڑا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھاکہ قاتل سفیان مقتول آبان کا کزن ہے، ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے باورچی خانے سے چھری لیکر آبان کا گلا کاٹا۔
پولیس نے بتایا کہ آبان اس کی شکایتیں اپنے والد کو کرتا تھا جس کی وجہ سے سفیان کو ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔