کیلیفورنیا سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی پکڑا گیا

 کیلیفورنیا سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی پکڑا گیا

ویب ڈیسک:بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے بشنوئی گینگ کے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اسے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پیشرفت سے باخبر بھارتی ایجنسیوں کے حکام نے پیر کو بتایا کہ انھیں انکے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انمول بشنوئی کو جو گولڈی برار کے ساتھ مل کر گینگ کی سرگرمیوں کو امریکا سے چلاتا ہے اسے کیلیفورنیا میں چار پانچ روز قبل حراست میں لیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آفیشل چینل سے مزید تفصیلات حاصل کرسکیں۔

Watch Live Public News