ویب ڈیسک:پولیس نے اب تک 4 تحریک انصاف کے کارکنان کو حراست میں لیا ہے جبکہ سلمان اکرم راجہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز????
— Public News (@PublicNews_Com) February 17, 2024
سلمان اکرم راجہ بھی احتجاج کے لیے جیل روڈ آفس پہنچ گئے
پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو بھی حراست میں لے لیا#PublicNews #PublicUpdates #ElectionResults2024 #JailRoad #Lahore #PTIProtest @salmanAraja #SalmanAkramRaja #PTI pic.twitter.com/AOWk2zKS1Z
نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے باہر تحریک انصاف کے کارکنان پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے کھدائی کر دی گئی۔پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر پینچنا شروع ہوگئی،پولیس قیدی وین بھی پریس کلب کے باہر پہنچا دی گئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔
سلمان اکرم راجہ کی میڈیا ٹاک
سلمان اکرم راجا نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی جانب سے لاہور میں کارکنان کو پریس کلب کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
کوئی دفعہ 144 کا نفاذ نہیں ہے، جو جماعت ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہونا چاہتی ہے ہو، اس الیکشن کو لُوٹا گیا ہے پی ایم ایل این ، پیپلز پارٹی کیلئے، ہم کسی کے خوف میں نہیں آئیں گے، بات کرنا ہمارا حق ہے، کمشنر راولپنڈی کا اعتراف ہماری تاریخ کا ایک بہت بڑا واقعہ ہے۔
کوئی دفعہ 144 کا نفاذ نہیں ہے، جو جماعت ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہونا چاہتی ہے ہو، اس الیکشن کو لُوٹا گیا ہے پی ایم ایل این ، پیپلز پارٹی کیلئے، ہم کسی کے خوف میں نہیں آئیں گے، بات کرنا ہمارا حق ہے، کمشنر راولپنڈی کا اعتراف ہماری تاریخ کا ایک بہت بڑا واقعہ ہے سلمان اکرم راجا کی… pic.twitter.com/nmNtPhqgku
— Public News (@PublicNews_Com) February 17, 2024
ادھرتحریک انصاف کی ایف نائن پارک سے شروع ہونے والی ریلی نیشنل پریس کلب کی جانب سے گامزن ہے۔ریلی کی قیادت شعیب شاہین، سمابیہ طاہر اور شیر افضل مروت کر رہے ہیں،ریلی سینٹورس کے سامنے پہنچ گئی،ریلی میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان شریک ہیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-17/news-1708166461-7244.mp4
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا ایف نائن میں احتجاج جاری ہے،پولیس کی جانب سے اضافی نفری ایف نائن پارک پہنچ گئی ہے۔پولیس کی قیدی وین بھی ایف نائن پارک پہنچا دی گئی۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا ایف نائن میں احتجاج
— Public News (@PublicNews_Com) February 17, 2024
پولیس کی جانب سے اضافی نفری ایف نائن پارک پہنچ گئی
پولیس کی قیدی وین بھی ایف نائن پارک پہنچا دی گئی#PublicNews #PublicUpdates #Islamabad #islamabadpolice #PTIProtest pic.twitter.com/pVEXyfp44P
منڈی بہاوالدین
منڈی بہاوالدین میں پی ٹی آئی نے پریس کلب کے باہر انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے راشد ساہی سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا،پاکستان تحریک انصاف کے پریس کلب کے باہر احتجاج کیلئے جمع ہورہےتھے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-17/news-1708166063-5643.mp4
پھالیہ / احتجاج
پھالیہ میں پی ٹی آئی حلقہ پی پی 41 میں ورکرز نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا،احتجاج کیلئے ورکرز اور قائدین غازی چوک گجرات روً پر اکٹھا ہوئے،احتجاج کے دوران پولیس کی نفری پرزنر وین لے کر پہنچ گئی،متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس کی آمد اور تنبیہہ پر کارکنان منتشر ہو گئے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-17/news-1708166089-5926.mp4
بورے والا
بورے والا میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے مظاہرہ کیا،پی ٹی آئی ورکرز نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، کارکنان نے دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ملک فاروق اعوان نے کہا کہ آر اوز میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا ہے۔فارم 45کے ذریعے ہماری 90سیٹیں چرائی گئی ہیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-17/news-1708166110-3482.mp4
فیصل آباد
فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنان نے چوک گھنٹہ گھر میں احتجاج کیا،این 102 سے منتخب آزاد امیدوار چنگیز خان کاکڑ نےشرکت کی،مظاہرین نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی اور کارکنان چھوٹے چھوٹے قافلوں کی شکل میں گھنٹہ گھر جمع ہونا شروع ہوگئے جبکہ 9 ایم این ایز اور 17 ایم پی ایز سینکڑوں کارکن جمع نہ کر سکے،پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہزاروں کی لیڈ سے جیتنے کے دعویدار ہیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-17/news-1708166406-2267.mp4
قصور . الیکشن دھاندلی احتجاج
جنرل الیکشن 2024 میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے قصور میں احتجاج جاری ہے،احتجاجی مظاہرین کی قیادت قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی مقصود صابر انصاری اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر شاہد مسعود کر رہے ہیں،دھاندلی کے خلاف احتجاج میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان بھی شریک ہیں،احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم و عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
بیرسٹر شاہد نے کہا کہ جیت کو ہار میں بدلنے کے لئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا گیا۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-17/news-1708166433-5445.mp4
یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
جمعرات جو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کے لیے کہا ہے۔
جمعے کو اس احتجاج کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کیا تھا۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجہ سے مستفعی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ملی تاہم پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 93 نشستیں حاصل کیں۔
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے کھدائی کر دی گئی#PublicNews #PublicUpdates #Islamabad #Protest #PTI pic.twitter.com/XyD5GKKhzZ
— Public News (@PublicNews_Com) February 17, 2024