ڈیجیٹل پارلیمنٹ منصوبہ بندی کےعمل کومزید بہتر بنائےگی: صدر مملکت

ڈیجیٹل پارلیمنٹ منصوبہ بندی کےعمل کومزید بہتر بنائےگی: صدر مملکت
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے مقررہ ٹائم لائنز کے اندر پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ صدر مملکت کی زیرصدارت سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمان منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کی تکنیکی تفصیلات پر تبادلہ خیال اور منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اداروں کو متحرک بنانے، بہتر کارکردگی اور شفافیت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیجیٹل پارلیمنٹ منصوبہ بندی کے عمل کو مزید بہتر بنائے گی۔ منصوبے سے ارکان پارلیمنٹ کو جدید ترین ٹولز کے ذریعے ڈیٹا اور فائلوں تک آسان رسائی ملے گی۔ گورننس خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے تمام وزارتوں کو ڈیجیٹلی بااختیار عوامی اداروں میں بدلنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔