وزیر اعظم آفس کی وزیر اعظم شہباز شریف کے عرب ٹی وی کو انٹرویو پر وضاحت

وزیر اعظم آفس کی وزیر اعظم شہباز شریف کے عرب ٹی وی کو انٹرویو پر وضاحت
اسلام آباد: وزیر اعظم آفس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے عرب ٹی وی کو انٹرویو پر وضاحت جاری کردی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو کے حوالے سے وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نے مسلسل کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دوطرفہ مسائل بالخصوص جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ تاہم وزیر اعظم نے بارہا ریکارڈ پر کہا ہے کہ بات چیت تبھی ہو سکتی ہے جب بھارت تک 5 اگست 2019 کی اپنی غیر قانونی اقدام کو واپس نہیں لے لیتا ۔ بھارت کے اس اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ موقف بالکل واضح کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔