پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، تمام حلقے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، پرویز الہی

پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، تمام حلقے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، پرویز الہی
لاہور: وزیراعلی پنجاب نے انکشاف کیا کہ پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، تمام حلقے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، اب عام انتخابات ہی ہوں گے اور تین ماہ کے اندر ہوں گے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ کوئی مرج والی بات نہیں ہے، ابھی تو مشاورت جاری ہے، عمران خان نے مونس الہیٰ کو دعوت دی تھی ،پھر مجھے بھی کہا آپ صدر بن جائیں، ابھی کوئی حتمی رائے قائم ہوئی نہ فیصلہ ہوا ان کو پہلے ہی تکلیف شروع ہو گئی نوٹس دے رہے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ سب کے سب دس الیکٹڈ لوگ جو ہیں سبھی نے کہا پہلے حلقوں میں جا کر مشاورت کر کے پھر بتائیں گے، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اتنی بڑی پارٹی ہے ان کی انہوں نے مجھے وزیراعلی بنایا، میں کیسے ان کا احسان بھول سکتا ہوں، بلدیاتی الیکشن جوڑ توڑ کا الیکشن ہے سمجھداری سے چلنے کا ہے۔ جماعت اسلامی نہیں چاہے گی کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ نتھی ہو، پی ٹی آئی کے ساتھ وہ رابطے میں ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکشن جنرل ہی ہو گا، کچھ چیزیں پس پردہ مذاکراتی اسٹیج پر ہیں آپکو پتہ چل جائے گا، تمام حلقے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں یہی فیصلہ کر رہے ہیں، انہیں جلد الیکشن کرانا ہو گا، تین ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔