وزیر اعلی محمود خان نےکے پی اسمبلی توڑنے کی ایڈ وائس گورنر کو بھیج دی

وزیر اعلی محمود خان نےکے پی اسمبلی توڑنے کی ایڈ وائس گورنر کو بھیج دی
پشاور؛ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی ہے۔ وزیر اعلی کے پی محمود خان کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے دستخط نہ کرنےکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پارٹی کے فیصلے اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دی ہے، اگر گورنر نے 48 گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل نہ کی تو جمعرات کو ازخود اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، اس فیصلے سے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے 12 جنوری کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی تھی جنہوں نے اس پر دستخط سے انکار کیا اور 48گھنٹے مکمل ہوتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔