چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا

چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا

کوہستان (ویب ڈیسک) چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا.

چینی کمپنی کی جانب سے حکومتی حکام کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ داسو ڈیم پر چینی انجینئرز کیساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد داسو ڈیم پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے. کمپنی کا خط میں مزید کہنا تھا کہ تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے تاہم تمام ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی۔ داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے بھی مذکورہ خط کی تصدیق کی گئی ہے.

خیال رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے. ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ داسوبس حادثےمیں شرپسندعناصرکوبےنقاب کیاجائےگا،واقعہ میں سی پیک دشمن ملوث ہیں، بھارت پاکستان میں مداخلت کاموقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتا۔چین کی پندرہ رکنی ٹیم نےجائےحادثہ کادورہ کیاہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔