مائیکرو سافٹ نے اسرائیلی جاسوس براؤزر بلاک کر دیا

مائیکرو سافٹ نے اسرائیلی جاسوس براؤزر بلاک کر دیا
کیلی فورنیا ( ویب ڈیسک ) مائیکروسافٹ نے تحقیقات کے بعد اسرائیلی کمپنی کی طرف سے بنائے جانے والے ویب براؤزر کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ یہ ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل اس براؤزر کو استعمال کرنے والوں کا ذاتی ڈیٹا استعمال کر کے اسے انسانی حقوق کے نمائندوں اور جاسوس کرنے کیلئے استعمال کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کی طرف سے شائع کی جانیوالی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک نجی اسرائیلی کمپنی جو اسرائیل کی 100 بڑی سافٹ وئیر کمپنیوں میں شامل ہوتے ہے اس نے سورگم میلوئیر ونڈوز براؤزر کے ذریعے صارفین کے نجی ڈیٹا کو جاسوسی کیلئے ا ستعمال کیا اور اس سافٹ وئیر کے ذریعے واٹس ایپ تک رسائی کی بھی کوشش کی ، مائیکرو سافٹ نے اس کیلئے ٹورنٹو یونیورسٹی کے ماہرین سے مدد حاصل کی ۔ مائیکرو سافٹ نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی کمپنی نے ونڈوز کو ہیک کرنے کیلئے ایک ٹول بھی فروخت کیا ہے، سورگم سافٹ وئیر گروپ کا تعلق کینڈیرو نامی اسرائیلی کمپنی سے ہے، اسی کمپنی نے یہ سافٹ وئیر تیار کیا اور اسے فروخت کیا، اس کے ساتھ انہوں نے سپائی وئیر بھی شامل کیا جو مائیکرو سافٹ کے نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔

Watch Live Public News